مہر نیوز کے مطابق، ایران میں المیادین کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق پہلا ملک ہوگا جس کا اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حیثیت سے پزشکیان دورہ کریں گے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صدر نے منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کی منزل کے طور پر عراق کا انتخاب کیا ہے جس سے عراق کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اہمیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پزشکیان کا ہمسایہ ملک کا دورہ عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد کی دعوت پر ہو گا۔
ایرانی صدر مبینہ طور پر نیویارک کے اپنے طے شدہ دورے سے قبل عراق کا دورہ کرنے والے ہیں۔
آپ کا تبصرہ